12 مارچ 2013 - 20:30

امریکہ اور طالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ان مذاکرات کا آخری دور انگلینڈ میں ہوا ہے۔

ابنا: جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ان مذاکرات کا آخری دور انگلینڈ میں ہوا ہے۔ عبدالغفار عزیز نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے اس بیان پر کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر میں مذاکرات ہوئے ہیں، تبصرہ کرتے ہوئے کہا حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے ہیں اور ان مذاکرات کا آخری دور انگلینڈ میں ہوا ہے۔ جس میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی ہے۔
.............
/242